• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات‘8سال بعدبھی صاف پانی کامنصوبہ مکمل نہ ہوسکا

گجرات (نمائندہ جنگ) 8سال گزرنے کے باوجود شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا، 2009ء میں شہریوں کیلئے 67 کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کامنصوبہ شروع کیا گیا تھا،جس کیلئےشہرکےمختلف مقامات پرواٹرٹینک بھی تعمیرکئے گئے مگرمنصوبے کو ناگزیر وجوہات کی بناء پر ادھورا چھوڑ دیا گیا ۔منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے سے اس کی لاگت67 کروڑسے بڑھ کرڈیڑھ ارب تک جا پہنچی ہے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق منصوبہ ایم پی اے سکیم کے تحت شروع کیا گیا تھا، فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث منصوبہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔
تازہ ترین