ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کی انتظامیہ کو یوسف رضا گیلانی سکالرشپ کی بحالی کے حوالے سے تاحال ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )اسلام آبادسےکوئی جواب موصول نہیں ہوا، بتا یا گیا ہےکہ یوسف رضا گیلانی سکالرشپ کے بارے میں ایچ ای سی کا جواب نہ آنے پر امیدوار مایوسی کا شکار ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر وائس چانسلر اور چیئر مین ایچ ای سی کے اہم ملاقات بھی متوقع ہے ، دوسری طر ف یونیورسٹی انتظامیہ نے سکالرشپ میں بے ضابطگیوں کی شکایت کرنے والی امیدوار رابعہ نایاب سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ڈپٹی رجسٹرار ریاض احمد کی طرف جاری ہونےوالے مراسلے میں ان سے 5سوالوں کے جواب اور ریکارڈ مانگ لیا ہے جو اس ہفتے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔