گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) انکم ٹیکس آفس میں آگ لگنے سےآفس کا قیمتی ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا ، انکم ٹیکس آفس میں دوسرے فلور پر قائم ریکارڈ روم میں آگ لگ گئی جس سے سارا ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا، ریسکیونے بروقت کارروائی کر کے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا ریسکیوذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔