کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی محمدمعین عامر پیرزادہ، سید قمر عباس رضوی،جمال احمد، نشاط قادری اور نائلہ منیرنے سندھ اسمبلی میںوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے غیرذمہ دارانہ بیان پر قراردادجمع کروادی جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے صوبائیت کوابھارنے اور پاکستانیوں کو دست وگریباں کرکے خاکم بدہن ملک کا حشر نشر کرنے کی دھمکیاں دیکر پوری قوم کااستحقاق مجروح کیاہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔قراردادمیںسندھ اسمبلی کے اراکین کی جانب سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ وفاقی حکومت تک اپنی تشویش سے آگاہ کریںکہ وطن عزیزکے خلاف اداکئے گئے گستاخانہ کلمات پاکستان سے غداری کے زمرے میں آتے ہیں اس لئے پروزخٹک کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی عمل میںلائی جائے۔