اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پنشنروں کو پنشن کے حصول میں تاخیر اور ان کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔وزیر خزانہ کا پنشنروں کی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ بنکوں کی مختلف برانچوں میں ان کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پنشنروں کو پنشن کے حصول میں آسانی کی فراہمی کیلئے حکومت نے پنشن کی تقسیم کیلئے ڈی سی ایس ( ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم کا نظام شروع کیا ہے۔وزیر خزانہ نے اے جی پی آر کو ہدایت کی ہےکہ ڈی سی ایس نظام فعال کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں اور پنشنروں کو بروقت پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پنشنروں سمیت ملک کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کی بہتری کیلئے پرعزم ہے۔