امیر جماعت اسلامی پاناما لیکس پر مشترکہ ٹی او آر کیلئے سرگرم ہوگئے، انہوں نے اس حوالے سے خورشید شاہ، پرویز الٰہی اور شاہ محمود سے رابطے کیے ہیں۔
سراج الحق کہتے ہیں کہ پہلے نواز شریف، پھر اپوزیشن میں موجود بڑے ناموں کا احتساب چاہتے ہیں، پاناما کمیشن کی رپورٹ کے لیے بیس پچیس دن بہت ہیں، پانچ چھ ماہ لگے تو لوگ بھول جائیں گے۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کی مناسب جگہ عدالت ہے، چند دن قبل نوازشریف کو روتے دیکھا تو ضیاءالحق کے آنسو یاد آگئے۔
انہوں نے کہا کہ شاید وزیر اعظم کو احساس ہوگیا ہے کہ وہ کچھ نہیں کرسکے ہیں،تین باروزیراعظم بننے کے باوجود انہوں نے حکومت کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔