• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ نہیں کہا کہ پنجابیوں نے حملہ کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Did Not Say Punjabi Attacked Pervaiz Khattak
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسی بات نہیں کی کہ پنجابیوں نے حملہ کیا، پنجابی ان کے دوست ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

دوسری جانب ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں مسلم لیگ ن کے رہنما آصف کرمانی کی طرف سے بلیک لیبل شہد کے ذکر پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی جذباتی ہو گئے۔

پروگرام کے میزبان طلعت حسین کو اس موقع پر پروگرام میں بریک لے کر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانا پڑا۔

ادھر عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان گرفتار ہوتاتو ملک میں خانہ جنگی ہو جاتی، ملک خانہ جنگی سے بچ گیا ہے،کہتےہیں کہ سولوفلائٹ لی، توکیا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نکلیں؟
تازہ ترین