سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)جنرل پوسٹ آفس سے نوسرباز رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ جنرل پوسٹ آفس سیالکوٹ کی پنشن برانچ میں حساس اداروں کے رےٹائرڈ ملازمین پنشن کے حصول کے لئے کھڑے تھے کہ بجلی محلہ کے رہائشی غلام مصطفی نوسر باز جےب کترا نے حساس ادارے کے ملازم کی جیب سے 22ہزار روپے نقدی پرس سمیت نکال لی جبکہ رنگے ہاتھوں پکڑ ا گیا اور پنشن کے حصول کے لئے دیگر آئے ہوئے شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور مقامی پولیس تھانہ کوتوالی کے حوالے کر دیا ۔ ےاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس نوسر باز نے پنشن کے حصول کے لئے آنے والے ریٹائرڈ حساس ادارے کے ملازمین کو پنشن بک اور ہزاروں روپے نقدی سے محروم کر دیا تھا جن میں محمد فاروق کو9800 روپے ،میر افضل سے8500 روپے اور آرمی پینشرز سے18900روپے اور پنشن بکوں سے محروم کر دیا۔