گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)موٹرسائیکل رکشوں کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا ،سی ٹی اونے جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اورپہلےمرحلے میں بیرون فیروز والا پھاٹک پرموجود رکشہ اڈاختم کروایا ،ان کا کہنا تھا کہ ان اڈوں سے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا ہوتا ہے اورخودساختہ اڈوں کیلئے چند افراد پرچی سسٹم کی مدمیں موٹرسائیکل ڈرائیوروں سے روزانہ ہزاروں روپے اکٹھے کرتے ہیں ایسے افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے،سٹی ٹریفک پولیس عمر مرزا کے مطابق شہریوں میں تمام ٹریفک سیکٹرز میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اورہیلمٹس کے استعمال پر آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔