گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے وفدنے آر پی اومحمدطاہر سے ملاقات کی، قیادت چیمبرکے صدرسعید احمد تاج نے کی جبکہ وفد میں سینئرنائب صدرشیخ عبدالرؤف اور نائب صدر کامران خالد بٹ،سابق صدور اخلاق احمد بٹ،خواجہ ضرارکلیم و دیگرشامل تھے۔صدر چیمبرنے کہا کہ تعارفی ملاقات کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال وباہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کرنا تھا۔آرپی اومحمدطاہرنےکہا ہے کہ بزنس کمیونٹی اورعوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کرنےکیلئے میں اور ہرسپاہی ہمہ وقت فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔