پاکستان تحریک انصاف نے گنڈا پور کے خلاف ان کی جماعت کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے شکایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نعیم الحق کہتے ہیں کہ بہتر ہوگا مولوی طاہر القادری گنڈا پور کو تعلیم بالغان کے لیے کینیڈا بلا لیں، گنڈاپور صاحب نے سپریم کورٹ کے باہر بکیں، انہوں نے مجھے گالیاں دیں جبکہ میں انہیں جانتا بھی نہیں۔
نعیم الحق کا کہنا ہے کہ گنڈا پور نے عمران خان کے خلاف بھی نازیبا کلمات ادا کیے، پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے گنڈا پور کے خلاف ان کی جماعت کے سربراہ سے شکایت کی جائے۔