• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: محکمہ آبپاشی کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)  اسلام نگر کالونی کے رہائشی افراد نے محکمہ آبپاشی کے خلاف علاقے میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت غلام رسول، علی گوہر، ریاض علی ودیگر نے کی۔ مظاہرین محکمہ آبپاشی کی زیادتیوں کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے ان کے گھروں کو بلا جوا ز مسمار کیا جارہا ہے جو کہ ظلم اور ریادتی ہے۔ ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ محکمہ آبپاشی کے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیاجائے۔
تازہ ترین