• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ: سالن دینے سے انکاری پر گاہک نے ہوٹل مالک کا سر پھاڑدیا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)   نواحی علاقہ سردار پور ہ میں واقع ہو ٹل میں ایک گاہک ناشتہ کے لئے آیا اور کھانے کا آرڈ کیا۔ کھانا کھاتے ہوئے گاہک نے ہوٹل مالک رحیم اللہ سے مزید سالن مانگا اور جب دو دفعہ مالک نے سالن ڈال دیا تو تیسری بار گاہک نے مزید سالن کی ڈیمانڈ کی تو ہوٹل مالک نے مزید سالن دینے سے انکار کیا جس پر گاہک نے غصہ آ کر   سالن والی پلیٹ ہوٹل مالک کے سر پر پھوڑ دی جسکے نتیجہ میں ہوٹل مالک رحیم اللہ کا سر پھٹ گیا ۔ 
تازہ ترین