• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، پراپرٹی ٹیکس میں 200فیصد اضافہ،تاجروں کا احتجاجی دھرنا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے پراپرٹی ٹیکس میں 200فیصد ظالمانہ اضافے سے تاجروں پریشان۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے گردیزی مارکیٹ گلگشت میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ظالمانہ ٹیکس پالیسیوں کی بجائے حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرے،اس بہتی گنگا میں ٹیکس افسران بھی دونوں ہاتھوں سے تاجروں اور عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں،اگر ٹیکس کی شرح کم نہ کی گئی تو ملتان کے تاجر اور عوام ایکسائز دفاتر کا گھیرائو کریں گے اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی،ایکسائز کے دفاتر کی منتقلی کو بھی تاجر برادری مسترد کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایکسائز دفتر گلگشت کے ایریا میں ہی  رہنا چاہیے، نوید ظفر، اعظم علی، شیخ ندیم، یعقوب، جاوید، خادم حسین، افضل، رشید، فرحان، شعیب، وحید، عثمان، ناصر، حارث، بلال، ارشد رضا ودیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین