• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کچہری کو بم سےاڑانے کی جھوٹی اطلاع دینے میں ملوث ملزم کو 8 سال قید اورجرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)جج انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے ضلع کچہری کو بم سےاڑانے کی جھوٹی اطلاع دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مجموعی طورپر 8 سال قید اور8 ہزارروپے جرمانہ کی سزاکا حکم دیا ہے ،فاضل عدالت میں پولیس تھانہ چہلیک کے مطابق 10 مئی 2014ء کو پولیس ہیلپ لائن 15 پر نامعلوم شخص نے کال کرکے ضلع کچہری کوبم سے اڑانے کی دھمکی دی  جس پر ضلع کچہری کو خالی کرالیا گیا، تاہم اطلاع غلط ثابت ہوئی ،فاضل عدالت نے ملزم کو ٹیلی گراف ایکٹ اورانسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت سزادینےکا حکم دیاہے ۔
تازہ ترین