ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کے 9 نومبر کو متوقع دورہ ملتان کے سلسلے میں ملتان انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردی ہیں ،وہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کا جائزہ لیں گے،کمشنر ملتان نے گزشتہ روز تماممحکموںکے سر براہوں سے میٹنگ کی اور تعمیراتی کمپنیوں کو کام جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ،دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب دورہ ملتان کے دورے کے دوران مسلم لیگ کے تمام دھڑوں سے بھی ملاقات کریں گے اور بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے ان میں پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرائیں گے تاکہ اتفاق رائے سے امیدوار سامنے لائے جاسکیں۔