• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی سیکرٹری کے احکامات جاری نہ ہونے پرڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات ملتان چارج نہ لے سکے

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ جنگلات ملتان میں ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات کی اسامی متنازع بن کر رہے گئی ہے مذکورہ اسامی پر ڈی سی او کی جانب سے تعینات ہونے والے آفیسر کو صوبائی سیکرٹری جنگلات پنجاب کے احکامات جاری نہ کرنے کی وجہ سے تعیناتی میں مشکل کاسامنا ہےجس کی وجہ سے ایس ڈی ایف او نے ابھی تک چارج نہیں سنبھالا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسامی پر تعیناتی کے احکامات صرف صوبائی سیکرٹری جنگلات پنجاب جاری کرتے ہیں جس کی وجہ ڈی سی او ملتان کے احکامات پر عمل نہیں کیا جا سکا ہے ابھی تک ڈی او فشریز ملتان راؤ شہر یار عالم بطور ڈی او جنگلات ملتان کام کررہے ہیں۔
تازہ ترین