• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبروومن چیمبر آف کامرس ملتان کی صدر طاہرہ نجم چین سے وطن واپس پہنچ گئیں

ملتان( لیڈی رپورٹر)سماجی کاروباری خاتون طاہرہ نجم نے چین میں منعقدہ تین روزہ ٹیکسٹائل نمائش میں شرکت کی اور وہاں کی کاروباری خواتین سے ملا قاتیں کی۔ باہمی گفتگو اور ملاقاتوں میں پاک چین دوستی اور تعلقات کو خطہ کے لیے اہم ترین قرار دیا گیا۔خصوصاًسی پیک منصوبہ کو خطہ کی معاشی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا۔چینی خواتین نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس دورہ میں نجم الاسلام اور فاطمہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
تازہ ترین