مردان ( نامہ نگار +نمائندہ جنگ) مصطفی آباد میں سسرال سے میکے آئی ہوئی خاتون نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کرلی تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے رہایشی شیخ دل ولد اکبر خان نے اپنی ہمشیرہ اٹھارہ سالہ ( ش ) کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال لے جا کر پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ متوفیہ کی شادی پانچ ماہ قبل اضاخیل میں خانزادہ نامی شخص کیساتھ ہوئی تھی متوفیہ پندرہ دن قبل میکے مہمان آئی تھی اور اس کا شوہر محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم ہے متوفیہ ان دنوں اضاخیل سے میکے آئی ہوئی تھی اور یہاں اس نے زہریلی دوا کھا کر خود کشی کر لی متوفیہ کے بھائی کے مطابق اسے بہن کی خود کشی کی وجوہات کا کوئی علم نہیں ہے۔