بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جے یو آئی کے رہنما علامہ شفقت الرحمان نےکہاکہ کم عمرڈرائیوروں نے بغیرلائسنس اورناتجربہ کاری کیوجہ سے موت کے سوداگر بن گئے ہیں جن کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز شہری حادثات کاشکار ہوکر معذوری کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں اکثرچاندگاڑی ڈرائیور سلنسر اتارکر اوراکثرٹیپ ریکارڈر چلا کرمقابلہ بازی میں ڈ رائیونگ کرتے ہیں ،انہوں نے ڈی سی او بہاولپور، ایس پی ٹریفک ڈی ایس پی ٹریفک بہاولپور سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا۔