ملتان(نمائندہ جنگ) انٹربورڈ گرلزنیٹ بال چیمپئن شپ 2016ء کا ٹائٹل ملتان بورڈ نے جیت لیا۔ساہیول کی ٹیم رنر اپ رہی۔ حیدرآباد بورڈ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ملتان بورڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں ملتان بورڈ نے سخت مقابلے کے بعد ساہیوال کو12-14سے مات دی۔ ملتان بورڈ کی جانب سے صباء ،سدرہ ،ندااکبر ،نورین اور ایمن جبکہ ساہیوال کی جانب سے سونیا خان ،جویریہ سنبل اور اقصیٰ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔قبل ازیں تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد نے ٹیوٹا بورڈ لاہور کے خلاف کامیابی حاصل کی۔