کراچی (جنگ نیوز) ”اسلام آباد لاک ڈاؤن “ کا ماسٹر مائنڈ کون تھا، شیخ رشید عمران خان کے بارے میں اب کیا سوچتے ہیں، اسلام آباد لاک ڈاؤن کا منصوبہ جلسے میں کس نے تبدیل کیا، ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان میں کیا اختلافات ہیں، شیخ رشید ”اسلام آباد لاک ڈاؤن“فلم کے ہیرو بننے کا معاوضہ کہاں سے لے رہے ہیں، شیخ رشید کس بات پر قوم سے معافی مانگنے کو تیارہیں؟۔ اِن تمام موضوعات پر بات کرنے کیلئے ہفتے کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رشیخ رشید احمد ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں موجود ہوں گے۔ تلخ و شیریں گفتگو پر مشتمل یہ خصوصی انٹرویو ناظرین سینئرصحافی سلیم صافی کی میزبانی میں رات 10 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔