ملتان ......ملتان کے نجی اسپتال میں پیدا ہونے والی دھڑ جڑی بچیوں کو چلڈرن کمپلیکس منتقل کر دیا گیاہے، جہاں مزید ٹیسٹ کے بعد بچیوں کی سرجری کی جائے گی۔
مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کاکہنا ہے کہ بچیوں کے علاج کے لیے لندن کے ایک اسپتال سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے ، مزید کارروائی تک بچیاں چلڈرن کمپلیکس میں ہی زیر علاج رہیں گی ۔
ملتان کے ایک نجی اسپتال میں 3 روز قبل ایک خاتون نےدھڑ جڑی بچیوں کو جنم دیا، میڈیکل بورڈ کے مطابق بچیوں کا دل اور جگر ایک ہے، جن کی سرجری انتہائی مشکل ترین مرحلہ ہوگا۔
دھڑ جڑی بچیوں کو نجی اسپتال سے چلڈرن کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کی رپورٹ اور طبی ماہرین کی رائے کے بعد ہی بچیوں کی سرجری کی جائے گی۔