• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں حکومت کی اقتصادی کامیابیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ہونیوالی سرمایہ کاری سے پاکستان میں انفراسٹرکچر میں ترقی کو فروغ حاصل ہوا ہے چین اور پاکستان کے قریبی تعاون سے خطے میں رابطوں کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے چین کے نجی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا وفد کی قیادت ہائوتیان گروپ ہولڈنگز لمٹیڈ کے چیئرمین یووائی منگ اور ہورونگ انٹرنیشنل ہولڈنگز لمیٹڈ ہانگ کانگ کی نائب صدر مس چینگ یان کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پیٹر و لیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے وفد کا خیر مقدم کیا اور چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو سراہا ، مس چینگ یان نے پاکستان کی حالیہ اقتصادی ترقی کو سراہا اور کہا کہ چینی وفد پاکستان میں انفراسٹرکچر ، فنانس، پیٹرولیم اور ریٹیل کار و با ر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کی نشاہدہی میں دلچسپی رکھتا ہے ، اور اس حوالے سے ایک سرمایہ کاری مسودہ مرتب کیا ہے۔ یووائی منگ نے کہا کہ چینی وفد میں بڑے پیمانے پر مختلف کمپنیوں کے منیجرز آئے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔ وزیر خزانہ نے وفد کو ہر ممکن مدد اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
تازہ ترین