راولپنڈی (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت کے ساتھ سڑکوں پر ایک طویل سیاسی دوڑ کیلئے حکمت عملی شروع کر دی ہے ،شیخ رشید نے جسمانی فٹنس اور تیز دوڑنے کے لئے جم جوائن کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے جمعہ کے روز جم جوائن کیا اور ہلکی پھلکی ورزش کی جبکہ ٹریک پر دوڑنے کی مشق بھی کی ،اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور شیخ رشید کو دوران ورزش دیکھ کر حیران رہ گئے ،شیخ رشید ایک گھنٹہ سے زائد جم کرنے کے بعد شہریوں میں گھل مل گئے،شہریوں نے شیخ رشید کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کی ،شیخ رشید احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کی تیاری کر رہا ہوں اور تیز دوڑنے کے لئے باقاعدگی سے ورزش بھی شروع کر دی ہے تا کہ حکومت کو راولپنڈی کی گلیوں میں دوڑا دوڑا کر تھکا دوں گا۔