• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسری بار سپریم کورٹ بارکی ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونیوالی ثمینہ محمو درانا کی ملتان آمد ، وکلا نے استقبال کیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکور ٹ و ڈسٹرکٹ بارملتان کی سینئر ممبرثمینہ محمو درانا دوسری بار سپریم کورٹ بارکی ایگزیکٹو ممبر منتخب ہوئی ہیں ، گزشتہ روز وہ ملتان پہنچیں جہاں وکلا نے ان کا استقبال کیا اورانہیں مبارکباد پیش کی ،دریں اثناہائیکورٹ بار ملتان کے سابق نائب صدرمہر اقبال سرگانہ کے استقبالیے سےخطاب کرتے ہوئےثمینہ محمو درانا نے کہا ہے کہ میری کامیابی جنوبی پنجاب اورملتان کی کامیابی ہے اوروہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی جبکہ وکلاء کی عزت و وقار میں اضافہ کے لئے اقدامات میں بھر پور حصہ لوں گی،تقریب میں سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ دیگر وکلاء نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین