ملتان ( لیڈی رپورٹر) سٹی لائنز کلب کے صدر طارق عمر چوہدری نے کہا ہے کہ تندرستی بہت بڑی نعمت ہے اس کا احساس انسان کو اس وقت ہوتا ہے جب وہ کسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے،انسان کو اپنی روز مرہ زندگی میں دوسرے کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھنا چاہئے کیونکہ صحت ہے تو سب کچھ ہے ورنہ بیمار آدمی دوسروں پر بھی بوجھ بن جاتا ہے،ملتان سٹی لائنز کلب عرصہ دراز سے لوگوں کو صحت کے بارے میں آگاہی اور فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلیل آباد میں لگائے گئے ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے موقع پر کیا،اس موقع پر ڈاکٹر سعید احمد،جنید الرحمنٰ،رفیع احمد انصاری،نور الامین خاکوانی،ریاض محمود بھی موجود تھے ۔