مردان ( نمائندہ جنگ ) تھانہ صدر کے علاقہ خزانہ ڈھیری میں قتل مقاتلے کی دشمنی پر نوجوان جان بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا اسد اللہ ولد ششماد نے زخمی حالت میں پولیس کوبتایاکہ وہ اپنے رشتہ داروں حاضر محمد ولی محمد اورسلیم ولد میر افضل کے ہمراہ نہر کنارہ جارہاتھاکہ اس دوران پہلے تاک سے بیٹھے مسلح ملزمان نوراحمد ،شمشا د پسران گل محمد نے اندھادھندفائرنگ کردی جس سے حاضر محمدگولی لگ کر جان بحق جبکہ ششماد زخمی ہوگیا تاہم سلیم بال بال بچ گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔