مردان ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ناظم حمایت اللہ مایار نے ضلع مردان میں تمام غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کو بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے آئیندہ اجلاس میں اس کی رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ناظم حمایت اللہ مایار کے زیر صدارت ایک اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا جسمیں اسسٹنٹ کمشنر خان محمد خان کے علاوہ تخت بھائی اور کاٹلنگ کے اسسٹنٹ کمشنروں ضلع کے تینوں تحصیلوں کے ٹی ایم اوز اور تحصیلداروں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ناظم نے ہدایت کی کہ غیر قانونی ٹاون شپس کے خاتمے کے لئے دور رس اقدامات کئے جائیں تاکہ زرعی زمینوں کو ضائع ہونے سے بچایا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی ٹاون شپس کی بھر مار ہے اور اکثر ہاوسنگ سکیموں کے مالکان کے ساتھ این او سی تک بھی نہیں ہے جبکہ ان ہاوسنگ سکیموں سے زرعی زمین ختم ہونے کے قریب ہے انہوں نے ھدایت کی کہ مطلوبہ اراضی سے کم رقبہ والے ٹاون شپس فوری طور پر بند کئے جائیں اور اس حوالے سے رپورٹ آئیندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔