• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کوفیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ ،راولپنڈی اور مری میں بھی فنکشنل کرنے کا فیصلہ

لاہور (نسیم قریشی سے)  پنجاب فوڈ اتھارٹی کو  مزید 5 شہروں میں فنکشنل کرنے  اور لاہور آفس کی حدود کو لاہور ڈویژن تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کل فیصل آباد آفس کو فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ڈی جی نورالامین مینگل جائزہ لینے آج فصیل آباد جا رہے ہیں۔فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر پنجاب ڈینٹل کالج کے قریب پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آفس قائم کر دیا ہے جس میں افسران اورملازمین سمیت 35افراد کا عملہ تعینات کر دیا  گیاہے۔ ملتان میں 35، گوجرانوالہ میں 30اورراولپنڈی میں 35افراد پر مشتمل سٹاف اور مری میں فوڈ سیفٹی آفیسر سمیت پانچ افراد مستقل تعینات کئے جا رہے ہیں۔فوڈ اتھارٹی کےذرائع کا کہنا ہےکہ یہ تمام دفاتر رواں ماہ کے آخر تک فنکشنل ہو جائینگے ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی عوام کو ملاوٹ سے پاک معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے مضر صحت خوراک تیار کرنے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے 2012 میں بنائی گئی تھی ۔ لاہور آفس کا دائرہ اختیار لاہور ڈویژن تک وسیع کر نے کے لئے  ڈی جی نورالامین مینگل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کر دی ہے ڈی جی نورالامین مینگل  نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی2017ءمیں  پورے صوبے میں کام  کرنے لگے گی ۔ 
تازہ ترین