• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ : اجتماع میں آنے والے خریداری کرتے رہے

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رائیونڈ کے اجتماع میں آنیوالے افراد گزشتہ روز گوجرانوالہ کی سٹیل ، پلاسٹک ، سلور اور میلا مائن مارکیٹ سے خریداری کرتے رہے۔ تین روزہ رائیونڈ اجتماع میں خیبر پختواہ ، اور کوئٹہ سے آنے والے کاروباری افراد جمعرات کو گوجرانوالہ کی سٹیل ، سلور ، پلاسٹک اور میلامائن کی مارکیٹ میں بھاری خریداری کرتے رہے۔ اجتماع میں آنے والے کاروباری افراد نے تمام فیکٹریوں اور فرموں کو اتوار تک مال تیار کرنے کا آرڈر دیا ہے تاکہ اتوار کو اجتماع سے واپسی پر اپنی گاڑیوں میں سامان لاد کر اپنے علاقوں کو لیجا سکیں ۔
تازہ ترین