وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ انتشار پسند جتھہ پاکستان کی سیاست کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔پرویز خٹک پاکستان اور خیبرپختونخوا کیلئے سیکورٹی رسک ہیں، ہمیں اپنی پاک فوج پرفخرہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان چند علاقوں کی سیاست کرتے ہیں، وہ چار روز تک بزدلوں کی طرح بنی گالہ میں رہا،پی ٹی آئی چیئرمین کے دائیں ، بائیں ڈاکو اور ٹیکس چور کھڑے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید ملک کا سب سے بڑا ڈاکوہے ۔ وہ وزیراعظم کا چپراسی بننے کے قابل نہیں تھا جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے گھٹیا زبان استعمال کی ،ملک میں صوبوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔