راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں نئے بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں، بینرز شیخ امجد علی کی جانب سے راجہ بازار میں آویزاں کیے گئے۔
بینرز میں آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے بعدسیاست میں آنے پر 2 سال کی پابندی ہٹانے، آرمی چیف سے 2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لینے اور حکومت و اپوزیشن سے انتشاری سیاست ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بینرز آویزاں کرنے والے شیخ امجد علی نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عوامی رائےاعلیٰ حکام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے،اس سے زیادہ کوئی مقصد نہیں کہ عوام راحیل شریف کو پسند کرتے ہیں، دو دن بعد میڈیا کے ذریعے مزید بات پہنچا سکوں گا۔