• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر اور زرداری کی شادی گھروالوں کی مرضی سے ہوئی

Benazir Zardari Marriage Is Arranged Marriage
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج اپنی شادی کے متعلق پہلی بار بیان دیا ہے، جبکہ ان کے والد آصف زرداری اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی گھروالوں کی مرضی سے ہوئی تھی۔

آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987ء کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تقریباً تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر تشہیر ہوئی۔

نیوز ویک، ٹائم میگزین، گارڈین، واشنگٹن پوسٹ، بی بی سی، امریکن ٹیلی ویژن جیسے سب ہی اداروں نے اس خبر کو ہاتھوں ہاتھ لیا، آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کا رشتہ آصف زرداری کی والدہ ٹمی بخاری اور بینظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو نے طے کیا۔

منگنی کی تقریب لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی، منگنی کے تقریباً پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987ءکو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی، نکاح اور شادی کا عوامی استقبالیہ لیاری کے ککری گراؤنڈ میں ہوا جہاں دولہا دلہن کے قریبی رشتے داروں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

دلہن بینظیر بھٹو نے سونے کی کڑھائی والا سفید رنگ کا جوڑا پہنا جبکہ آصف زرداری نے کریم کلر کا کرتا شلوار اور سر پر روایتی بلوچی پگڑی پہنی تھی۔

آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کو دل کے نشان والی انگوٹھی تحفے میں دی تھی، بے نظیر بھٹو کی اپنے خاوند سے محبت کا یہ عالم تھا کہ وہ آصف زرداری سے جیل میں دوران قید ملنے جاتیں، بارش ہو یا طوفان وہ ملاقات کا پروگرام تبدیل نہ کرتیں، سابق وزیراعظم کو عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑتے اور ہجوم میں دھکے بھی کھانے پڑے۔
تازہ ترین