بہاولپور( سٹی رپورٹر) گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بغداد روڈ بہاولپور میں سموگ سے آگاہی کے حوالے سےسیمینار منعقد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہوگااور زیادہ درختوں کو اگانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹریوں کا دھواں اور کوڑا کرکٹ کو جلانے کے عمل کو کم کرنا ہوگا اور لوگوں کو شعور دینا ہو گا۔تاکہ ہماری آنے والی نسلیں اس الودہ دھند سے بچ سکیں۔ سمینار سے پروفیسر دین محمد،پروفیسر صائمہ ملک نے بھی خطاب کیا اور طلباء کو اس سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔طلبا اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔