گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں 2 لاکھ مالیت کے سامان میں خرد برد کرنے پر باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے محلہ نور پور شرقی میں ملک منیر احمد کا 2 لاکھ مالیت کا سامان خرد برد کرنے پر اعجاز اور اس کے بیٹے نعمان اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ اپنا سامان ملزمان کے پاس امانتاََ رکھوایا، جس میں ملزمان نے خرد برد کی۔