• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان گزشتہ6سال سے پولیو فری ہے:ڈاکٹر عبدالسمیع

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے ہسپتال ملتان کے قائم مقام ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع نے کہا ہے کہ پولیو فری پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے شہریوں کو ہر سطح پر پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے اس وقت ملتان ضلع گزشتہ6سال سے پولیو فری ہے اور صوبہ پنجاب میں گزشتہ 3سال سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا یہ بات انہوں نے ریلوے ہسپتال میں پولیو کمپین سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی ملک لیاقت ڈوگر نے کہا کہ پولیو کمپین کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے پولیو کے فوکل پرسن ڈاکٹر ایاز غوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع ملتان میں یہ مہم21نومبر سے شروع ہے اس دفعہ بھی ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطروں سے محروم نہ رہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز حسین نے کہا کہ ہماری ٹیمیں ریلوے سٹیشن پر24گھنٹے پولیو کے قطرے پلانے کے لئے موجود رہتی ہیں اور ریلوے ہسپتال سمیت تمام دیہی علاقوں میں بھی فرائض سرانجام دے رہی ہیں اس موقع پر پولیو ٹیموں کے انچارج خالد حسین‘ مصباح مرزا‘ صباء رشید‘ محمد شرجیل‘ عرفان قریشی‘ تاج محمد‘ محمد عظیم‘ عدنان بلوچ‘ طاہر عباس‘ محمد علی ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین