صوابی (نمائندہ جنگ)موضع نبی ضلع صوابی میں مزید چھ افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ ڈینگی وائرس سے ایک شخص متاثر ہوا تھا جو ایک ماہ تک زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا اب مزید چھ افراد ڈینگی مچھر کاٹنے سے بیمار پڑ گئے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے علاقہ کے عوام نے محکمہ صحت کے حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں ڈینگی وائرس سے بچائو کے لئے مچھر دانیاں فراہم کر نے کے علاوہ سپرے کرانے کا بندوبست کیا جائے ۔