گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) فیض عالم ٹائون میں نامعلوم افراد کا 2سالہ بچے کو اغواء کے بعد تشدد کا نشانہ بنانے اور بعدازاں گھر کے قریب پھینک جانے پر محلہ کے لوگوں کی بڑی تعداد نے تھانہ سول لائن کے باہر سخت احتجاج کیا مظاہرین نے کہا کہ ان کے محلہ کے گلی میں کھیلتے ہوئے دو سالہ ہنزلہ کو نامعلوم افراد اٹھا کر لے گئے جسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائیگا۔