گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) جی ٹی روڈ پر کنگنی والا کے قریب نجی کالجوں کے طلباء میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دو مختلف کالجز کے طلباء میں معمولی جھگڑا ہوا تو دونوں کالجز کے طالبعلم اپنے ساتھی طالبعلموں کی حمایت میں سامنے آگئی جس کے بعد دونوں طرف سے ہاتھوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں چار طالبعلم زخمی ہو گئے تاہم ابھی تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے اس طلباء کے ایک گروپ نے تحریری درخواست دیدی ہے دوسری طرف سے درخواست آنے کے بعد مقدمہ درج کر کیا جائیگا۔