گوجرانوالہ (نمائندہ جنگ) ایکسائز آفس کی طرف سے جاری ہونے والی نمبر پلیٹیں نہ لگانے والے 260 مالکان کی گاڑیاں قبضہ میں لے لی گئیں ای ٹی او حبیب اللہ چٹھہ کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے ناکہ بندی کے دوران ٹرک، بسیں، ویگنیں، کاریں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کے دوران260ایسی گاڑیاں جنہوں نے ایکسائز آفس کی سرکاری نمبر پلیٹوں کی بجائے پرائیویٹ نمبر پلیٹیں بنواکر لگائی ہوئی تھیں کو قبضہ میں لے لیا جس کی وجہ سے رات گئے تک سفارشوں کا تانتا بندھا رہا۔ ڈرائیوروں کی اکثریت اصل کاغذات دکھا کر گاڑیاں لے گئے۔