• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ :سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ دینے کے لئے ریلی

ٹھٹھہ(نامہ نگار) سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ دینے اور اسکولوں میں سندھی لازمی پڑھانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سندھی شاگرد تحریک کی جانب سے بلاول لاشاری، صاحب خان کھوسو، ایاز پلیجو و دیگر کی قیادت میں سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ دینے اور اسکولوں میں سندھی لازمی پڑھانے کے حق میں ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء سے پریس کلب کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اس وقت سندھ کے اسکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ مسائل کے انبار ہیں تاہم اس کے باوجود حکومت تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ سندھی زبان ایک قدیم زبان ہے جس کی اپنی ایک شناخت اور اہمیت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں سندھی لازمی پڑھائی جائے اور سندھی زبان کی قدامت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے قومی زبان کا درجہ دیا جائے۔
تازہ ترین