• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک نے 29اگست کو سی پیک منصوبے پر اعتماد کا اظہار کیا تھا،انجینئرامیرمقام

پشاور(کامرس رپورٹر)وزیراعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ جب کوئی کسی جگہ پردھاوابولنے جاتاہے توانکے ساتھ مہمانوںجیساسلوک نہیں کیاجاتاوزیراعلیٰ خودکش بن کراسلام آبادپرحملہ آورہواتھاگزشتہ 126دن کے دھرنے میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پرحملہ کرکے پی ٹی وی کاپرامن احتجاج اوردھرنا سب نے دیکھا تھا۔انہوں نے کہاکہ تصادم اورانتشار کے سیاست کی تدارک کیلئے دیگرسیاسی جماعتوںکیساتھ باہمی مشاورت سے پی ٹی وی حکومت کیخلاف حکمت عملی اپنائیں گے،یہ روایت ختم کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ دھماچوکڑی مچانے سے کچھ نہیں ہوتاعملی کارکردگی دکھانی چاہئے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورپریس کلب میںذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمسلم لیگی رہنمارحمت سلام خٹک،ناصرخان موسیٰ زئی،حاجی صفت اللہ،ارشدقریشی،فقیرمحمداورامان اللہ سمیت دیگر کارکنان بھی موجودتھےانجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف والوںکویوم تشکرنہیں بلکہ یوم تفکرمناناچاہئے تھادھرنے ریت میں سرسبزگھاس اُگانے کے متراد ف ہے۔انہوں نے کہاکہ 29اگست کووزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے اقتصادی راہداری کیلئے ہرقسم تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی اور منصوبے پرمکمل اعتمادکااظہارکیاتھامگراب حسب عادت یوٹرن لیاہےپاکستان تحریک انصاف قوم کوبتائیں کہ وہ کس کاایجنڈالیکرآئے ہیںانہوں نے کہاکہ سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی کوبھی ذرا قانون کامطالعہ کرناچاہئےسپیکرکاآئینی عہدہ ہوتاہے دھرنوںاوراحتجاج میں سپیکرکی شمولیت غیرقانونی ہےانہوں نے کہاکہ ناکام سیاست کوزندہ رکھنے کیلئے پی ٹی آئی والے ایسے ہتھکنڈوںپراترآئے ہیں بندے اکٹھاکرکے کوئی بھی وزیراعلیٰ ہائوس پردھاوابول سکتاہے مگریہ وطیرہ پاکستان تحریک انصاف کارہاہے کسی اورسیاسی جماعت کانہیں۔ 
تازہ ترین