• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل رضا عابدی اور مولانا مرزا یوسف کی گرفتاری قابل مذمت ہے، ایم ڈبلیو ایم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے فیصل رضا عابدی اور مولانا مرزا یوسف کی گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ فیصل رضا عابدی اور مولانا مرزا یوسف کی گرفتاری قابل مذمت ہے، حکومت نے بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ روا رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصل رضا عابدی اور مرزا یوسف پر درج مقدمات جھوٹے اور بے بنیادہیں اور یہ ساری سازش مخالفین نے کی ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ فیصل رضا عابدی اور مولانا مرزا یوسف کو فوری رہا کیا جائے اور ان پر درج جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں۔دریںاثناءشیعہ علماءکونسل ضلع حیدرآباد کے صدر مولانا آغا محمد قمبرانی،سید شمیم نقوی، مولانا سخاوت علی و دیگر نے اپنے بیان میں عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین اور سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور گرفتاریاں ہمیں عزاداری امام حسین سے نہیں روک سکتیں،حکومت ہوش کے ناخن لے اور ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے جن کی دہشت گردی سے ملک کا کوئی حصہ محفوظ نہیں ہے،حکومتی وزراء بالخصوص وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کالعدم دہشت گردوں کے ساتھ فوٹو سیشن کرارہے ہیں اور ان کو ساتھ لے کرگھوم رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے ملت جعفریہ کے خلاف دہشت گردی کرنے والے اور بے گناہ مومنین و خواتین و بچوں کے قتل میں ملوث دہشت گردی کرنے والے کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا ۔
تازہ ترین