گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ میں سوئی گیس کے صارفین کو مختلف بہانوں سے لاکھوں روپے کے بل ڈال دیئے گئے بلا جواز جرمانے اوور بلنگ وغیرہ پر صارفین کی بڑی تعدادسراپا احتجاج بن گئے۔ صارفین نے کہا کہ سوئی گیس حکام اب تک ہزاروں گھریلو میٹروں کو خراب ظاہر کر کے غریب صارفین کو لاکھوں روپے جرمانہ ڈال چکے ہیں سردی کا آغاز ہوتے ہی گیس بند ہونا شروع ہو گئی ہے متاثرین نے کہا کہ ایسے صارفین جنہوں نے اس سال گیس کسی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت کم استعمال کی ہے کمپنی حکام انہیں بھی بھاری جرمانے کر رہی ہے جرمانہ جمع نہ کروانے والوں کے میٹر کاٹے جارہے ہیں۔ سوئی گیس ذرائع کے مطابق کسی سے زیادتی نہیں کی جارہی قانون کے مطابق کام ہو رہے ہیں۔