ملتان (نمائندہ جنگ) قریش خاندان میں سجادہ نشینی کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے مخدوم مرید حسین قریشی نے اپنے بڑے بھائی مخدوم شا ہ محمودحسین قریشی کی صدارت میں ہونے والی عرس کی تقریبات میں شرکت نہ کی بلکہ تقریبات سے قبل ہی درگاہ حضرت غو ث بہا ئو الدین زکریاؒ ملتانی پر حاضری دیکر پھولوں کی چادر چڑھائی اور زائرین کے سامنے بنے سٹیج پر جا کر بیٹھ گئے ۔جب مخدوم شاہ محمودمزار شریف کو غسل دینے کیلئے آئے تو مخدوم مرید قریشی بھی سٹیج سے اٹھ کر مزارپر چلے گئےاور جب مخدوم شاہ محمو د نے مخدوم مریدحسین کی چڑھائی ہوئی پھولوں کی چادر ہٹائی تووہ غصے میں آگئے جس پردونوں کے مابین تلخ کلامی شروع ہو گئی جس پر بریگیڈیئر مقصود قریشی نے مداخلت کرکے خاموشی کرائی ۔