شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )پریس کلب شیخوپورہ کے باہر درجنوں خواتین نے مین بازار میں ہونیوالے حادثات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس بازار سے فوری طور پر تجاوزات ختم کی جائیں، خواتین نے بتایا کہ مین بازار کی سڑک لندن کی تمام مارکیٹوں کی سڑکوں سے کشادہ ہے مگر مین بازار کی سڑک کا 60فیصد حصہ غیر پختہ تجاوزات کی زد میں آچکا ہے اور اب اس بازار میں رکشے چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے باعث ہونیوالے حادثات میں روزانہ خواتین اور بچے زخمی ہوگئے ہیں، خواتین نے الزام لگایا کہ بلدیہ چوک سے لیکر ریگل چوک تک ٹی ایم اے شیخوپورہ کے عملہ تہہ بازاری کی ملی بھگت سے تجاوزات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے اور کئی مقامات پر سبزی ، پھلوں اور مصنوعی زیورات کے علاوہ کپڑوں اور جوتوں کی پوری دکانیں ہی سڑک پر سجادی گئی ہیں، ٹی ایم اے کے ذرائع نے ملی بھگت کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے ۔