ٹھٹھہ(نامہ نگار) سڑک کنارے کھڑی کار کو ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب بگھار موری کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے کھڑی کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار شاہ مبین محلہ وارڈ نمبر چار کے رہائشی دو نوجوان سجاد حسین ولد سرور خشک اور بابلی ملاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ آصف عباسی زخمی ہوگیا، زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاک شدگان کو بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، متوفی سجاد حسین جئے سندھ قومی محاذ کے ضلعی صدر سرور خشک کا بیٹا تھا، ان کی ہلاکت پر جئے سندھ قومی محاذ کی جانب سے ضلعی سطح پر دو روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔