کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جیوری آف اپیل نے انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ میں امپائر کوزدوکوب کرنے کے الزام میںتین کھلاڑیوں پر 6،6،ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا ۔ اس کی تحقیقات کیلئے سابق اولمپیئن منصور احمد ،قمر ضیاءاور قمر ابراہیم پر مشتمل جیوری آف اپیل تشکیل کی گئی تھی ۔ امپائر تکریم پر تشدد کرنیوالے تینوں کھلاڑیوں فہد خان ، عاصم خان اور اویس خان پر 6،6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ حنیف خان الیون کلب پر ایک ٹورنامنٹ کیلئے پابندی عائد ہے۔