اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پہلے لانگ بیچ آئی ٹی ایف سینئرز ورلڈ رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2016ء کے پہلے روز مختلف ایج گروپس میں دلچسپ ٹینس کے مقابلے ہوئے۔ پہلے روز 35 پلس کے پری کوارٹر فائنلز مکمل ہوئے اور کچھ کھلاڑیوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد اور کچھ نے واک اوور کی بدولت کوارٹر فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ پہلے میچ میں حسن سید نے ہمایوں جاوید کو 6-3، 3-6، 6-0 سے ہرایا، طلحہ وحید کو محمد وحیدکے خلاف واک اوور ملا جبکہ فیاض خان کو محبوب وحید کے خلاف واک اوور ملا۔ سید حادی حسین رضوی نے عمران اصغر کو 6-1، 6-3 سے شکست دی۔ شہریار سلامت کو مراد احمد کے خلاف واک اوور ملا۔ اسی ایج گروپ میں اشعر علی خان نے خالد سلیم کو 6-4، 6-4 سے ہرایا جبکہ شہراد خان نے یاور علی کو 6-2، 6-2 سے شکست دی۔محمد عارف کو حسن ناصر کے خلاف واک اوور ملا۔ 45 پلس ایج گروپ میں خرم امتیاز نے عرفان اللہ خان کو 6-4، 6-3 سے ہرایا۔تنویر ہرل نے فرقان خان کو 6-2، 7-5 سے ہرایا۔ 60 پلس ایج گروپ میں مبین ملک کو رائے زاہد کے خلاف واک اوور ملا جبکہ اسد نیاز نے منصور حبیب وڑائچ کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔